ایویگیشن کی سیکیورٹی کے اتحاد کے لئے بحرین میں بین الاقوامی مذاکرات
منامہ: عبید السہیمی ۔ لندن/ ابو ظبی: الشرق الاوسط عرب اور مغرب کے فوجی ذمہ داروں نے ہرمز گذرگاہ میں برطانوی تیل ٹینکر کو پاسداران انقلاب کی طرف سے روکے جانے کے وقت خلیج کے اندر بڑھنے والی کشیدگی اور تیل ٹینکر کو نشانہ بنانے والے حملہ کے بعد ایویگیشن کو دی […]

منامہ: عبید السہیمی ۔ لندن/ ابو ظبی: الشرق الاوسط
عرب اور مغرب کے فوجی ذمہ داروں نے ہرمز گذرگاہ میں برطانوی تیل ٹینکر کو پاسداران انقلاب کی طرف سے روکے جانے کے وقت خلیج کے اندر بڑھنے والی کشیدگی اور تیل ٹینکر کو نشانہ بنانے والے حملہ کے بعد ایویگیشن کو دی جانے والی دھمکیوں کا جواب دینے کے لئے ایک بین الاقوامی اتحاد کی تشکیل کے امریکی تجویز پر غور وفکر کرنے کے لئے کل منامہ کے اندر بند کمروں میں مذاکرات کئے ہیں۔
کل بحرین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ منامہ نے مشورہ کرنے، معاہدہ کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے طریقہ کار اور علاقہ کے موجودہ صورتحال کے سلسلہ میں گفت وشنید کرنے کے لئے ایک اہم بین الاقوامی فوجی اجلاس کا اہتمام کیا ہے اور وزارت نے مزید کہا کہ اس اجلاس کا مقصد پوری دنیا اور علاقہ کے امن واستقرار کو نشانہ بنانے اور ہرمز گذرگاہ اور عرب خلیج کے پانی میں بین الاقوامی بحری ایویگیشن کی سیکیورٹی کو نشانہ بنانے والے اور ایران اور اس کی تابع جماعتوں کی طرف سے کی جانے والی ظلم وزیادتی اور ناقابل قبول کاروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے گفت وشنید کرنا ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 29 ذی قعدہ 1440 ہجری – 01 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14856]