سراج نے ترکی اسلحہ قبول کرنے کا اعتراف کیا
قاہرہ: خالد محمود کل پہلی مرتبہ لیبیا کی وفاقی حکومت کے صدر فایز السراج نے ترکی کی طرف سے ملنے والے ہتھیار کا اعتراف کیا ہے۔ روسی اسپوٹنک ایجنسی نے السراج کی بات کو نقل کیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنا دفار کرنے کی […]

قاہرہ: خالد محمود
کل پہلی مرتبہ لیبیا کی وفاقی حکومت کے صدر فایز السراج نے ترکی کی طرف سے ملنے والے ہتھیار کا اعتراف کیا ہے۔
روسی اسپوٹنک ایجنسی نے السراج کی بات کو نقل کیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنا دفار کرنے کی حالت میں ہیں اور ہم اپنے اہل وعیال اور اپنے قانون کی حفاظت کرنے کے جو مناسب سمجھتے ہیں اپنے دوست ممالک کے ساتگ تعاون کرتے ہیں اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ مشیر کار خلیفہ حفتر کی قیادت میں یشنل آرمی فورسز نے دار الحکومت پر حملہ کرنے کے لئے مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں ہتھیار حاصل کیا ہے۔
اسی سلسلہ میں نیشل آرمی نے اعلان کیا کہ اس نے پرسو شام طرابلس کے جنوب میں واقع عزیزیہ شہر کے شمال میں اڑنے والے آٹھویں ڈرون جہاز کو گرا دیا ہے اور یہ جہاز وفاقی حکومت کی ہمنوا مسلح جماعتوں کے مفادات میں کام کر رہے ہیں۔(۔۔۔)
بدھ 28 ذی قعدہ 1440 ہجری – 31 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14855]