پہلا صفحہ

سعودی عرب کی خواتین کو پاسپورٹ بنانے اور سفر کرنے کی اجازت

جدہ: عائشہ جعفری خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملنے کے ایک سال بعد کل جمعرات کے دن اطلاع ملی ہے کہ سعودی عرب کی حکومت سول حیثیت، کام کے نظم ونسق اور سفر کے دستاویزات کے سلسلہ میں اس پر طور ترمیمات کرنے جا رہی ہے کہ خواتین اپنا پاسپورٹ نکلوا […]

سعودی عرب کی خواتین کو پاسپورٹ بنانے اور سفر کرنے کی اجازت

جدہ: عائشہ جعفری

خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملنے کے ایک سال بعد کل جمعرات کے دن اطلاع ملی ہے کہ سعودی عرب کی حکومت سول حیثیت، کام کے نظم ونسق اور سفر کے دستاویزات کے سلسلہ میں اس پر طور ترمیمات کرنے جا رہی ہے کہ خواتین اپنا پاسپورٹ نکلوا سکتی ہیں اور اپنے ولی امر کی اجازت کے بغیر سفر بھی کر سکتی ہے۔

سفری دستاویزات کے نظام کے سلسلہ میں یہ ترمیمات اس آرٹیکل3 کو منسوخ کرکے کیا گیا ہے جس میں اس بات کا ذکر تھا کہ ایک آدمی ضابطہ کے مطابق اپنے پاسپورٹ میں اپنی اہلیہ، اپنی غیر شادی شدہ بیٹیاں اور اپنے چھوٹے بچوں کا نام اندراج کرا سکتا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 01 ذی الحجہ 1440 ہجری – 02 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14857]