ابین میں القاعدہ کی طرف سے ہونے والے حملہ کی ناکامی
عدن: علی ربیع یمن کی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کل القاعدہ کے مسلح افراد کی طرف سے ابین گورنریٹ کے اندر سیکیورٹی بیلٹ کی فورسز کے اڈہ پر قبضہ کرنے کے لئے کی جانے والی کوشش ناکام ہو گئی ہے کیونکہ یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد کے ہیلی […]

عدن: علی ربیع
یمن کی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کل القاعدہ کے مسلح افراد کی طرف سے ابین گورنریٹ کے اندر سیکیورٹی بیلٹ کی فورسز کے اڈہ پر قبضہ کرنے کے لئے کی جانے والی کوشش ناکام ہو گئی ہے کیونکہ یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سیکیورٹی بیلٹ فورسز کو ملنے والی مدد کے بعد ان کو یہاں بھاگنے پر مجبور ہونا پڑا اور اس حملہ میں کم سے کم 19 یمنی فوج ہلاک ہوئے ہیں۔
یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایران کی ہمنواء حوثی جماعت نے ایک ایرانی میزائل داغنے اور ایک گردش کرنے والے جہاز کو روانہ کیا ہے جس کا مقصد عدن کے مغرب میں واقع بریقہ گاؤں میں جلاء نامی اڈہ کو نشانہ بنانا ہے اور اس حملہ میں 36 فوجی ہلاک ہوئے ہیں اور ان میں سیکیورٹی بیلٹ کے رہنماء میجر جنرل منیر الیافعی بھی ہیں۔(۔۔۔)
ہفتہ 02 ذی الحجہ 1440 ہجری – 03 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14858]