پہلا صفحہ

عنقریب اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر کام کرنا بند ہوگا

رام اللہ: الشرق الاوسط فلسطینی حکومت عنقریب اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر کام نہ کرنے کے فیصلہ کو نافذ کر دے گی۔ آزادی تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صالح رافت نے واضح کیا کہ فلسطینی صدر محمود عباس پر مشتمل کمیٹی نے ایک ہفتہ قبل لیے […]

عنقریب اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر کام کرنا بند ہوگا

رام اللہ: الشرق الاوسط

فلسطینی حکومت عنقریب اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر کام نہ کرنے کے فیصلہ کو نافذ کر دے گی۔

آزادی تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صالح رافت نے واضح کیا کہ فلسطینی صدر محمود عباس پر مشتمل کمیٹی نے ایک ہفتہ قبل لیے جانے والے فیصلہ کے نفاذ کی صورتحال کے لیے مسلسل اجلاس شروع کر دیا ہے۔

عباس نے گذشتہ روز کمیٹی کے ممبروں سے ملاقات کرکے مرکزی کونسل اور پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کی نمائندگی کرنے والی قیادت کے فیصلوں کی پابندی کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں کو روکنے کے لئے درکار طریقۂ کار اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور امید ہے کہ کمیٹی جلد سے جلد اپنی سفارشات اور تجاویز فلسطینی قیادت کو پیش کرے گی۔(۔۔۔)

اتوار 03 ذی الحجہ 1440 ہجری – 04 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14859]