سوڈان سول ملک قائم کرنے کے لئے تیار
خرطوم: احمد یونس آج سوڈان اپنی سیاسی تاریخ کے ایک نئے مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے کیونکہ اب وہاں گیارہ اپریل کو حکومت گرنے کے بعد سے حکومت کی ذمہ داری سنبھالے فوجی کونسل اور عوامی تحریک کی قیادت کرنے والی آزادی وتبدیلی کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے سخت مذاکرات […]

خرطوم: احمد یونس
آج سوڈان اپنی سیاسی تاریخ کے ایک نئے مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے کیونکہ اب وہاں گیارہ اپریل کو حکومت گرنے کے بعد سے حکومت کی ذمہ داری سنبھالے فوجی کونسل اور عوامی تحریک کی قیادت کرنے والی آزادی وتبدیلی کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے سخت مذاکرات کے چار ماہ بعد اور معزول صدر عمر بشیر کی حکومت کے تیس سال بعد سول حکومت قائم ہو چکی ہے۔
طویل راتوں تک جاری مذاکرات کے اجلاس کے بعد کل صبح دونوں فریق کے درمیان ثالی کا کردار ادا کرنے والے افریقی اتحاد کے سفیر محمد حسن ولد لبات نے اس بات کا اعلان کیا کہ دونوں فریق نے اس دستوری اعلان کے دستاویز سے اتفاق کیا ہے جو عبوری حکومت کے تین سال تک حکومت کرے گی جبکہ امید ہے کہ آج اس پر دستخط کیا جائے گا اور عید الاضحی کے بعد چند ممالک کے صدر اور نمائندگان کی موجودگی میں آخری دستخط ہوگا۔(۔۔۔)
اتوار 03 ذی الحجہ 1440 ہجری – 04 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14859]