ایران کی طرف سے تیسرے تیل ٹینکر کو حراست میں لینے کا اعلان اور اس کا ایک جنگجو جہاز چکناچور
واشنگٹن: ہبہ القدسی لندن: الشرق الاوسط کل ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے گذشتہ بدھ کے دن خلیج کے پانی میں فارسی جزیرہ کے قریب تیسرے غیر ملکی تیل ٹینکر کو اپنے حراست میں لے لیا ہے اور اسی جگہ سے قریب ایران کی سب سے بڑے فوجی […]

واشنگٹن: ہبہ القدسی لندن: الشرق الاوسط
کل ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے گذشتہ بدھ کے دن خلیج کے پانی میں فارسی جزیرہ کے قریب تیسرے غیر ملکی تیل ٹینکر کو اپنے حراست میں لے لیا ہے اور اسی جگہ سے قریب ایران کی سب سے بڑے فوجی اڈہ کے قریب ایرانی پانی کے اوپر "فانٹوم اف4” نامی ایرانی جنگجو جہاز ٹوٹ کر چکنا چور ہو گیا ہے۔
ایران کے جنوب میں واقع بوشہر علاقہ کے اندر پاسداران انقلاب کی ایویگیشن کے دوسرے علاقہ کے رہنماء نے کہا کہ ان کے فورسز نے ایک غیر ملکی ٹینکر کو اپنی حراست میں لے لیا ہے اور پاسداران انقلاب کے ذرائع ابلاغ سے فرانسیسی نیوز ایجنسی نے نقل کیا ہے کہ مذکورہ فورسز نے فضائی حکومت کے ساتھ تنسیق کرکے اس ٹینکر کے سات غیر ملکی افراد کو بھی روک رکھا ہے۔
پہلی خبر میں پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ اس ٹینکر میں سات سو ہزار لیٹر غیر قانونی تیل ہے اور چند گھنٹوں کے بعد ارنا نامی سرکاری ایجنسی نے اعلان کیا کہ اسے ایک ریکارڈنگ بھی ملی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ٹینکر ایرانی ہے اور اس میں ڈیزل موجود ہے۔(۔۔۔)
پیر 04 ذی الحجہ 1440 ہجری – 05 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14860]