اردوغان: فرات کے مشرق میں نقل وحرکت کرنے کا وقت آ گیا ہے
انقرہ: سعید عبد الرازق ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ ان کا ملک شام میں مشرقی فرات کے اندر موجود کرد عوامی تحفظ یونٹوں کے جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کے لئے ایک فوجی آپریشن کرے گا اور ان کے ملک نے امریکہ اور روس دونوں کو آگاہ کر دیا […]

انقرہ: سعید عبد الرازق
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ ان کا ملک شام میں مشرقی فرات کے اندر موجود کرد عوامی تحفظ یونٹوں کے جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کے لئے ایک فوجی آپریشن کرے گا اور ان کے ملک نے امریکہ اور روس دونوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اس خطے سے رونما ہونے والے خطرات کے خلاف خاموش نہیں بیٹھے گا۔
اردوغان نے گذشتہ روز اسطنبول اور ازمیر شہر کو جوڑنے والی سڑک کی افتتاحی تقریب کی مناسبت سے منعقدہ ایک عوامی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے افرین، طرابلس اور صوبہ حلب کے الباب علاقہ میں آپریشن کیا ہے اور اب ہم دریائے فرات کے مشرق میں آپریشن کریں گے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے امریکہ اور روس کو بھی یہ بات بتا دی ہے۔
ترکی کئی مہینوں سے فرات کے مشرق میں فوجی آپریشن کرنے کی دھمکی دے رہا ہے لیکن اب اس نے اس کے لئے تیاری شروع کر دی ہے اور فوجی گاڑیوں سمیت دسیوں ہزار فوجیوں کو جمع بھی کر دیا ہے۔(۔۔۔)
پیر 04 ذی الحجہ 1440 ہجری – 05 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14860]