پہلا صفحہ

امریکہ کا لبنان سے سیاسی پس منظر سے ہٹ کر قبرشمون کے واقعہ میں انصاف کرنے کا مطالبہ

بیروت: نذر رضا بیروت میں امریکی سفارت خانہ نے کل پرزور انداز میں کہا ہے کہ واشنگٹن لبنان کے پہاڑ کے قبرشمون گاؤں میں ہونے والے واقعہ کے سلسلہ میں سیاسی مداخلت کے بغیر صاف وشفاف انصاف پر مبنی عدالتی نظر ثانی کئے جانے کی مدد کرے گا اور سفارت خانہ […]

امریکہ کا لبنان سے سیاسی پس منظر سے ہٹ کر قبرشمون کے واقعہ میں انصاف کرنے کا مطالبہ

بیروت: نذر رضا

بیروت میں امریکی سفارت خانہ نے کل پرزور انداز میں کہا ہے کہ واشنگٹن لبنان کے پہاڑ کے قبرشمون گاؤں میں ہونے والے واقعہ کے سلسلہ میں سیاسی مداخلت کے بغیر صاف وشفاف انصاف پر مبنی عدالتی نظر ثانی کئے جانے کی مدد کرے گا اور سفارت خانہ کا یہ موقف علاقائی مسئلہ اور لبنانی سیاسی فائل سے متعلق مسئلہ میں سامنے آیا ہے اور اس سے قبل اس طرح کا فیصلہ نہیں آیا ہے۔

سفارت خانہ نے پرزور انداز میں کہا کہ سیاسی مقاصد کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے گذشتہ تیس جون کو قبرشون گاؤں میں ہونے والے واقعہ سے فائدہ اٹھانے کی ہر کوشش کو مسترد کیا جائے گا اور اس نے یہ بھی کہا کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ لبنانی حکومت کو واضح انداز میں کہا کہ وہ اس معاملہ کی جانچ اس انداز کرے کہ انصاف سامنے آئے اور سیاسی پس منظر کی وجہ سے فرقہ واریت اور علاقائی نعرے بازیاں نہ ہوں۔(۔۔۔)

جمعرات 07 ذی الحجہ 1440 ہجری – 08 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14863]