مشرقی فرات کے پرامن علاقہ کے لئے امریکی اور ترکی انتظامیہ مستعد
انقرہ نے مشرقی شام کے شمال میں پرامن علاقہ کی انتظامیہ کے لئے کاروائیوں کی مشترکہ مرکز قائم کرنے کے لئے واشنگٹن کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور یہ بیان امریکی ذمہ داروں کے ساتھ پرکشید مذاکرات کے تین دنوں کے بعد آیا ہے اور یہ امید […]

انقرہ نے مشرقی شام کے شمال میں پرامن علاقہ کی انتظامیہ کے لئے کاروائیوں کی مشترکہ مرکز قائم کرنے کے لئے واشنگٹن کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور یہ بیان امریکی ذمہ داروں کے ساتھ پرکشید مذاکرات کے تین دنوں کے بعد آیا ہے اور یہ امید کی جارہی ہے کہ مشرقی شام کے شمال میں واقع دوردراز حصوں پر قبضہ کرنے والی کرد پر مشتمل عوام کی حمایتی یونٹس پر ترکی کی طرف سے حملہ نہ ہو۔
ترکی کی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انقرہ نے امریکی ذمہ داروں کے ساتھ یہ معاہدہ کیا ہے کہ سب سے پہلے ترکی کے اندیشوں کو ختم کرنے کے مقصد سے پہلی کاروائیاں کی جائیں اور اس دائرہ میں ریاستہائے متحدہ کے ساتھ مل کر پرامن علاقہ کی انتظامیہ کو منظم کرنے اور بہت جلد ترکی کے اندر ایک مشترکہ مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
اس بیان میں مزید یہ بھی کہا گیا کہ اس کا آخری مقصد ایک پرامن راستہ فراہم کرنا ہے جس کے ذریعہ ہمارے شامی بھائی اپنے ملک واپس ہو سکیں۔(۔۔۔)
جمعرات 07 ذی الحجہ 1440 ہجری – 08 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14863]