قانونی حکومت اور اتحاد عدن کے واقعات کی تحقیقات کے لئے تیار
عدن: علی ربیع یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے یمنی امن وسلامتی کے ساتھ کھلواڑ کرنے سے آگاہ کیا ہے اور عدن کے اندر ہونے والے واقعات کو مسترد کیا ہے اور یہ ساری باتیں بدھ کے دن اتحاد فورسز کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کی زبانی ایک […]

عدن: علی ربیع
یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے یمنی امن وسلامتی کے ساتھ کھلواڑ کرنے سے آگاہ کیا ہے اور عدن کے اندر ہونے والے واقعات کو مسترد کیا ہے اور یہ ساری باتیں بدھ کے دن اتحاد فورسز کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کی زبانی ایک بیان میں ظاہر ہوئی ہیں۔
کل عدن میں حکومتی فورسز اور جنوبی عبوری کونسل کے پیرکاروں کے درمیان جھڑپیں تیز ہو گئی ہیں جبکہ دوسرے دن اس کا دائرہ بھی وسیع ہو گیا ہے اور حکومت نے اس واقعہ کے ذمہ داری کونسل کے رہنماؤں پر ڈالی ہے اور قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد کے ساتھ مل کل تحقیقات کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے اور اسی درمیان بھارئ ہتھیار کا بھی استعمال ہوا ہے جس کی وجہ سے جنوبی جماعت کے چند لوگوں نے اس خون کی جنگ سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔
یورپی یونین نے ایک بیان میں اس کشیدگی کو مسترد کیا ہے اور پرزور انداز میں کہا کہ یمن کی سزمین کی امن وسلامتی اور اس کی وحدت کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔ (۔۔۔)
جمعہ 08 ذی الحجہ 1440 ہجری – 09 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14864]