عرفہ کے منصوبے کامیاب اور حاجیوں کے سارے اعمال اختتام پذیر
مشاعر مقدسہ: ابراہیم القرشی کل یوم عرفہ کو موسلادھار بارش نے مقدس مقامات کو صاف کردیا اور اسی موسم میں 2.5 ملین حاجیوں نے عرفہ میں اپنی عبادت مکمل کی اور یہ ایک روحانی وایمانی منظر تھا جہاں سب پر سکون واطمینان کی فضاء غالب تھی اور سب رو رو کر اللہ […]

مشاعر مقدسہ: ابراہیم القرشی
کل یوم عرفہ کو موسلادھار بارش نے مقدس مقامات کو صاف کردیا اور اسی موسم میں 2.5 ملین حاجیوں نے عرفہ میں اپنی عبادت مکمل کی اور یہ ایک روحانی وایمانی منظر تھا جہاں سب پر سکون واطمینان کی فضاء غالب تھی اور سب رو رو کر اللہ رب العزت سے مغفرت وعفو ودرگذر کی دعا کر رہے تھے۔
بیت اللہ کے حاجیوں کی راحت وآرام او ان کو پیش کی جانے والی خدمات کا مشاہدہ کرنے کے لئے کل مغرب سے قبل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز منی پہنچے ہیں اور ان تمام سہولیات کا مقصد یہ ہے کہ وہ آسانی اور سہولت کے ساتھ حج کی ادائیگی کر سکیں اور اس مناسبت سے اپنائے جانے والے سارے منصوبے کامیاب ہوئے ہیں۔
آج تمام حاجی اور مغرب ومشرق کے اکثر وبیشتر مسلمان عید کی خوشیان منا رہے ہیں اور اس مناسبت سے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان نے فون کرکے تمام اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو مبارکباری دی ہے۔(۔۔۔)
اتوار 10 ذی الحجہ 1440 ہجری – 11 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14866]