عباس اسرائیل کی نئی حکومت کے ساتھ گفتگو کرنے کے سلسلہ میں پرامید
رام اللہ: کفاح زبون فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات کے بعد اسرائیل میں تشکیل ہونے والی نئی حکومت کے ساتھ دوبارہ گفت وشنید کریں گے اور عباس نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل میں تشکیل پانے والی نئی حکومت […]

رام اللہ: کفاح زبون
فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات کے بعد اسرائیل میں تشکیل ہونے والی نئی حکومت کے ساتھ دوبارہ گفت وشنید کریں گے اور عباس نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل میں تشکیل پانے والی نئی حکومت ہم سے گفتگو کرنے کے سلسلہ میں تیار ہو جائے گی۔
عباس نے ڈیموکریٹک معسکر کے اراکین کے ساتھ ہونے والی پراسرار ملاقات میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نٹن یاہو پر الزام لگایا کہ انہوں نے ماسکو کے اندر کئی مرتبہ ملاقات کو رد کردیا اور اس میں اس دعوت کی طرف اشارہ ہے جو روسی صدر ولادیمیئر پوٹن نے دی تھی اور یاد رہے اس مذکورہ ملاقات میں سابق وزیر اعظم اسحق رابین کی پوتی نوعا روٹمین بھی تھیں۔(۔۔۔)
جمعرات 14 ذی الحجہ 1440 ہجری – 15 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14870]