پہلا صفحہ

سول حکومت کے آغاز کے ساتھ ہی سوڈان کے اندر ایک تاریخی عرس کی ابتداء

خرطوم: احمد یونس، فتح الرحمن یوسف اور محمد امین یاسین کل سوڈان میں تین سال کے عبوری مرحلہ کے ذریعہ سول حکومت کی بنیاد رکھنے والے دستوری دستاویز پر عوامی تحریک کے نمائندوں اور حکومت کرنے والی فوجی عبوری کونسل کی طرف سے کیے جانے والی دستخط کے بعد ایک تاریخی دن […]

سول حکومت کے آغاز کے ساتھ ہی سوڈان کے اندر ایک تاریخی عرس کی ابتداء

خرطوم: احمد یونس، فتح الرحمن یوسف اور محمد امین یاسین

کل سوڈان میں تین سال کے عبوری مرحلہ کے ذریعہ سول حکومت کی بنیاد رکھنے والے دستوری دستاویز پر عوامی تحریک کے نمائندوں اور حکومت کرنے والی فوجی عبوری کونسل کی طرف سے کیے جانے والی دستخط کے بعد ایک تاریخی دن کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور خرطوم کی سڑکوں اور دیگر شہروں میں ایسا جشن منایا گیا ہے جس کا منظر کسی عرس سے کم نہیں تھا۔

اس دستخط کی تقریب میں بین الاقوامی اور علاقائی اداروں کے ساتھ ساتھ افریقی اور عرب ممالک نمائندے اور پڑوسی ممالک کے چند رہنماء شریک ہوئے ہیں بلکہ ان میں بعض رہنماؤں نے تو گواہ کی حیثیت سے دستاویز پر دستخط بھی کیا ہے اور دستخط ہو جانے کے بعد لوگوں کی طرف سے بجنے والی تالی کے دوران فوجی کونسل کے صدر عبد الفتاح البرہان نے دستاویز کو اوپر اٹھا کر اشارہ کیا اور وعدہ کیا کہ اس میں جو کچھ لکھا ہے اس کی پابندی کی جائے گی اور انہوں نے نوجوانوں کو سول حکومت کے قیام کے مرحلہ کی طرف منتقل ہونے کی دعوت دی۔(۔۔۔)

اتوار 17 ذی الحجہ 1440 ہجری – 18 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14873]