پہلا صفحہ

میزائلی حملہ کے جواب میں غزہ پر اسرائیل کی طرف سے حملہ

رام اللہ: الشرق الاوسط کل اسرائیل نے غزہ پٹی کی طرف سے داغے جانے والے میزائیل کے جواب میں اس کے کئی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے میزائیل کے ذریعہ ایک سے زائد حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ پرسو غلاف غزہ کی آبادی […]

میزائلی حملہ کے جواب میں غزہ پر اسرائیل کی طرف سے حملہ

رام اللہ: الشرق الاوسط

کل اسرائیل نے غزہ پٹی کی طرف سے داغے جانے والے میزائیل کے جواب میں اس کے کئی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے میزائیل کے ذریعہ ایک سے زائد حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ پرسو غلاف غزہ کی آبادی کی طرف غزہ پٹی سے ہونے والے میزائیلی حملہ کے جواب میں اس کے درمیانی اور شمالی علاقہ میں واقع تحریک حماس کے پوائنٹ پر دو حملے ہوئے ہیں۔

یہ اسرائیلی حملہ غزہ شہر کے مشرق میں واقع التفاح علاقہ کے اندر القسام کی جگہ سے قریب زراعتی کھیتوں پر ہوا ہے اور اس کے علاوہ وادی السلقا نامی گاؤں کی کھیت والی زمین پر بھی ہوا ہے لیکن زخمی ہونے والے افراد کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے اندر اور باہر ہونے والی ساری کاروائیوں کی ذمہ داری تحریک حماس پر ڈالی ہے۔

اتوار 17 ذی الحجہ 1440 ہجری – 18 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14873]