حشد نے اپنے ہیڈکواٹر پر ہونے والے حملہ کا ذمہ دار امریکہ کو بنایا
بغداد: حمزہ مصطفی کل عراقی حشد شعبی نے اپنے عراقی ہیڈکواٹر پر ہونے والے حملہ کا ذمہ دار ریاستہائے متحدہ کو بنایا ہے اور اس میں اسرائیل کے ہونے کا بھی اشارہ کیا ہے۔ یہ تفصیل گذشتہ تین ماہ کے دوران بغداد کے شمال میں اسی کیلو میٹر کی دوری […]

بغداد: حمزہ مصطفی
کل عراقی حشد شعبی نے اپنے عراقی ہیڈکواٹر پر ہونے والے حملہ کا ذمہ دار ریاستہائے متحدہ کو بنایا ہے اور اس میں اسرائیل کے ہونے کا بھی اشارہ کیا ہے۔
یہ تفصیل گذشتہ تین ماہ کے دوران بغداد کے شمال میں اسی کیلو میٹر کی دوری پر واقع علاقہ کے فضائی بیس کے قریب حشد کے ہیڈکواٹر کو نشانہ بنانے والے چوتھے دھماکہ کی صبح سامنے آئی ہے۔
حشد کے نائب صدر انجینیئر ابو مہدی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ نے ادربائجان کے راستہ سے چار اسرائیلی ڈرون جہاز کو داخل کیا ہے اور اس کا مقصد عراق کے فوجی بیس کو نشانہ بناکر حملہ کرنا تھا اور انہوں نے ایسا کرنے والوں کو عراق کا دشمن قرار دیا ہے کیونکہ یہ لوگ مختلف طریقوں سے حشد کے فورسز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ہمارے پاس اپنا اور اپنے ہیڈکواٹر کی حفاظت کے علاوہ اور کوئی چارہ کار نہیں ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 21 ذی الحجہ 1440 ہجری – 22 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14877]