ادلب کے سلسلہ میں روس اور ترک مذاکرات کے درمیان تصادم
ماسکو: رائد جبر کل روس اور ترکی کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے معاہدہ کے نفاذ کے شروط کے سلسلہ میں ہونے والے اختلافات کی وجہ سے ادلب کے شمال اور جنوب میں سیکیورٹی کی تعیین کی خصوصیات پر ہونے والی بات چیت کے دوران دونوں فریق کے وفود آپس میں […]

ماسکو: رائد جبر
کل روس اور ترکی کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے معاہدہ کے نفاذ کے شروط کے سلسلہ میں ہونے والے اختلافات کی وجہ سے ادلب کے شمال اور جنوب میں سیکیورٹی کی تعیین کی خصوصیات پر ہونے والی بات چیت کے دوران دونوں فریق کے وفود آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ متصادم ہو گئے۔
ذرائع نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماسکو کو حالیہ نئے امور کے پس منظر میں ادلب کے کم کشیدگی والے علاقہ کے نقشے کی نئی خصوصیات تیار کرنے کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ ایک سال قبل گذشتہ روز کی تاریخ ہی میں دمشق کے غوطہ علاقہ میں "کیمیائی قتل عام” کا منظر سامنے آیا تھا اور مغربی ممالک نے دوبارہ "کیمیکل” کا استعمال کئے جانے پر اس کا جواب دینے کا اشارہ کیا ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 21 ذی الحجہ 1440 ہجری – 22 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14877]