پہلا صفحہ

واشنگٹن کی طرف سے ایران اور حوثی پر ڈرون جہاز گرانے کا الزام

واشنگٹن: ہبہ القدسی ۔ ابو ظبی: الشرق الاوسط کل امریکہ کی درمیانی فوجی قیادت نے ایران اور حوثی جماعت پر اس امریکی ڈرون جہاز کو گرانے کا الزام عائد کیا ہے جو یمن کے اجازت شدہ علاقہ میں گردش کر رہا تھا اور اس قیادت نے یہ بھی کہا کہ اس جہاز کے […]

واشنگٹن کی طرف سے ایران اور حوثی پر ڈرون جہاز گرانے کا الزام

واشنگٹن: ہبہ القدسی ۔ ابو ظبی: الشرق الاوسط

کل امریکہ کی درمیانی فوجی قیادت نے ایران اور حوثی جماعت پر اس امریکی ڈرون جہاز کو گرانے کا الزام عائد کیا ہے جو یمن کے اجازت شدہ علاقہ میں گردش کر رہا تھا اور اس قیادت نے یہ بھی کہا کہ اس جہاز کے ذریعہ حملہ کی جانچ کی جا رہی تھی۔

اس درمیانی قیادت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا موقف اس سلسلہ میں واضح ہے کہ ایرانی اشتعال انگیز کاروائیوں اور حوثیوں جیسے مسلح اور پرتشدد افراد کی مدد کی وجہ سے علاقہ کے اور اس کے شرکاء کو خطرہ کا سامنا ہے۔

پرسو یمن میں امریکی ڈرون جہاز گرانے کی رپورٹوں کے بعد بیان میں اس بات کا بھی ذکر ہے کہ یہ حملہ تین ماہ کے دوران اپنی نوعیت کا دوسرا حملہ ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 21 ذی الحجہ 1440 ہجری – 22 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14877]