پومپیو اور خالد ابن سلمان کی طرف سے یمن کی وحدت اور اس کے امن واستقرار کے لئے گفتگو پر زور
واشنگٹن: ہبہ القدسی سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد ابن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے پرزور انداز میں کہا کہ یمن میں وحدت آسودگی اور امن واستقرار کے کئے گفت وشنید ہی ایک واحد حل ہے اور ان دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی زور دیا […]

واشنگٹن: ہبہ القدسی
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد ابن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے پرزور انداز میں کہا کہ یمن میں وحدت آسودگی اور امن واستقرار کے کئے گفت وشنید ہی ایک واحد حل ہے اور ان دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یمن میں کشیدگی کو ختم کرنے اور مسئلہ کو حل کرنے کے مقصد سے جنوبی عبوری کونسل اور یمن کی قانونی حکومت کے درمیان مذاکرات اور گفت وشنید کرنے کی بہت اہمت ہے۔
پومپیو نے کہا کہ شہزادہ خالد ابن سلمان کے ساتھ اجلاس مثبت تھا اور اس اجلاس میں ایرانی انتظامیہ کی پرخطر سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے، بحری سیکیورٹی اور یمن کے سلسلہ میں گفت وشنید ہوئی اور انہوں نے اپنے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ یمن کی وحدت اس کی ترقی اور اس کے امن واستقرار کے لئے عبوری کونسل اور یمنی حکومت کے درمیان اختلاف کو ختم کرنا بہت ضروری ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 28 ذی الحجہ 1440 ہجری – 29 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14884]