سوڈان میں سوشل میڈیا کے دباؤ میں حکومتی ونسل پر زہد کا اثر
خرطوم: احمد یونس۔ سوڈانی حکومتی کونسل کے ممبروں کی حلف برداری کے اگلے ہی دن سوشل میڈیا نے یہ معلومات نشر کی کہ نئے حکمرانوں نے لگژری انفنیٹی کاریں حاصل کر لی ہیں اور صدارتی محل کے حکام نے انہیں اعلی درجہ کے ہوٹلوں میں منتقل ہونے کی پیش کش کی ہے […]

خرطوم: احمد یونس۔
سوڈانی حکومتی کونسل کے ممبروں کی حلف برداری کے اگلے ہی دن سوشل میڈیا نے یہ معلومات نشر کی کہ نئے حکمرانوں نے لگژری انفنیٹی کاریں حاصل کر لی ہیں اور صدارتی محل کے حکام نے انہیں اعلی درجہ کے ہوٹلوں میں منتقل ہونے کی پیش کش کی ہے جب تک ان کی صدارتی رہائش گاہیں تیار ہو جائیں۔
سوشل میڈیا کے ان تبصروں کی وجہ سے کونسل کے ممبر محمد الفكي سليمان نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ کاریں ملک کی ملکیت ہیں اور ان کا استعمال سرکاری تقریبات کے لئے ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ کونسل کے ممبران ان کاروں کا استعمال ہرگز نہیں کریں گے اور ان کے بیان کے اس حصہ سے ممکنہ سادگی کی طرف اشارہ مل رہا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 27 ذی الحجہ 1440 ہجری – 28 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14883]