امريكہ

خالد بن سلمان اور ایسپر کے درمیان خلیج میں تعاون، یمن اور نیوی گیشن سیکیورٹی کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال

واشنگٹن: ایلی یوسف سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے گذشتہ روز واشنگٹن کے اندر امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جس میں انہوں نے خطے کے علاقائی صورتحال اور دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعاون کے سلسلہ میں بات چیت کی۔ […]

خالد بن سلمان اور ایسپر کے درمیان خلیج میں تعاون، یمن اور نیوی گیشن سیکیورٹی کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال

واشنگٹن: ایلی یوسف

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے گذشتہ روز واشنگٹن کے اندر امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جس میں انہوں نے خطے کے علاقائی صورتحال اور دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعاون کے سلسلہ میں بات چیت کی۔

امریکی وزارت دفاع یعنی پینٹاگون کے ذرائع کے مطابق اس بات کا علم ہوا ہے کہ پینٹاگون میں ہونے والے اس میٹنگ کے دوران دونوں ممالک کے مابین فوجی تعاون میں اضافہ کرنے کی بات ہوئی ہے اور ایک مکمل حل تک پہنچنے کے لئے یمن کے امور کے سلسلہ میں بھی گفتگو ہوئی ہے اور اس کے علاوہ خلیج میں نیوی گیشن سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سیکیورٹی تعاون کے ہم آہنگی پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔

اسپیر نے وزیر دفاع کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ واشنگٹن ایرانی دھمکیوں سے اپنے اتحادیوں کا دفاع کرنے کے لئے پرعزم ہے اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ واشنگٹن خلیج کے علاقہ میں بحری ایویگیشن کو محفوظ بنانے کے لئے متعدد ممالک سے گفتگو کر رہا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 29 ذی الحجہ 1440 ہجری – 30 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14885]