پہلا صفحہ

اسد کی طرف سے مخلوف کی میلیشیاؤں کا خاتمہ اور "ٹائیگر فورسز” کے نام میں تبدیلی

دمشق – نیو یارک۔ لندن: الشرق التوسط تصدیق شدہ ذرائع نے بتایا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد نے اپنے مامو محمد مخلوف کے بیٹے رامی مخلوف سے وابستہ نیٹ ورکس اور کمپنیوں کے خلاف جو کاروائیاں کرنے کا حکم دیا تھا ان میں «البستان ایسوسی ایشن» اور اس سے وابستہ […]

اسد کی طرف سے مخلوف کی میلیشیاؤں کا خاتمہ اور "ٹائیگر فورسز” کے نام میں تبدیلی

دمشق – نیو یارک۔ لندن: الشرق التوسط

تصدیق شدہ ذرائع نے بتایا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد نے اپنے مامو محمد مخلوف کے بیٹے رامی مخلوف سے وابستہ نیٹ ورکس اور کمپنیوں کے خلاف جو کاروائیاں کرنے کا حکم دیا تھا ان میں «البستان ایسوسی ایشن» اور اس سے وابستہ مسلح تنظیمیں بھی شامل تھیں۔

انسانی حقوق کی شامی رصدگاہ کا کہنا ہے کہ اسد نے سامر درویش کی سربراہی میں البستان ایسوسی ایشن کے فوجی ونگ کو ختم اور تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ روس نے خصوصی طور پر شام کے جنوب میں پرکشش تنخواہوں کے مقابلہ میں ایسوسی ایشن کے ذریعہ ہونے والی فوجی بھرتیوں کی مسلسل وسعت پر روک لگانے کے احکامات دیئے ہیں۔(۔۔۔)

جمعہ 29 ذی الحجہ 1440 ہجری – 30 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14885]