اسرائیلی تیاری اور میزائل فائل کی وجہ سے بیروت پریشان
بیروت – تل ابیب: الشرق الاوسط بیروت کے جنوبی نواحی علاقے میں حزب اللہ کے دو مقامات پر اسرائیلی ڈرون حملوں اور حزب اللہ کی جانب سے انتقامی کارروائی کی دھمکیوں کے بعد لبنان میں اب بھی بے چینی وبے قراری کی کیفیت طاری ہے اور حزب اللہ کی دھمکیوں کے […]

بیروت – تل ابیب: الشرق الاوسط
بیروت کے جنوبی نواحی علاقے میں حزب اللہ کے دو مقامات پر اسرائیلی ڈرون حملوں اور حزب اللہ کی جانب سے انتقامی کارروائی کی دھمکیوں کے بعد لبنان میں اب بھی بے چینی وبے قراری کی کیفیت طاری ہے اور حزب اللہ کی دھمکیوں کے جواب میں وزیر اعظم بنیامن نٹن یاہو کی طرف سے انتباہات دئے گئے ہیں اور لبنان کی سرحد پر یونٹوں کے درمیان سخت چوکنے کی کیفیت موجود ہے۔
اسرائیلی چیف آف اسٹاف جنرل اویو کوچاوی نے کل لبنان کی سرحد پر اپنے یونٹوں کا معائنہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی فوج کسی بھی طرح کی جارحیت کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے اور اس کا سختی کے ساتھ منہ توڑ جواب دینے کے لئے بھی تیار ہے اور اسی طرح ناردرن بریگیڈ کے کمانڈر عامر بارام نے اپنی بریگیڈ میں فوجیوں کی چھٹی منسوخ کردی ہے اور انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی افواج حزب اللہ کے ہر حملہ کا جواب دینے کے لئے تیار ہے جبکہ جنوبی لبنان کے علاقوں میں اسرائیلی جہاز بڑی تعداد میں گردش کر رہے ہیں اور کئی جگہوں پر حملے بھی کر رہے ہیں۔(۔۔۔)
ہفتہ 01 محرم الحرام 1441 ہجری – 31 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14886]