سعودی عرب کی طرف سے عدن کے فتنہ کی تردید اور گفت وشنید کی دعوت
الخرج (سعودی عرب): محمد العائض ۔ ریاض ۔ عدن: الشرق الاوسط سعودی عرب نے بڑی شدت کے ساتھ اس فتنہ کی تردید کی ہے جو عدن کے اندر یمنی فریق کے درمیان برپا ہوا ہے اور کسی فوجی کشیدگی یا جانبی جنگ کے آغاز سے آگاہ کیا ہے جس سے ایران […]

الخرج (سعودی عرب): محمد العائض ۔ ریاض ۔ عدن: الشرق الاوسط
سعودی عرب نے بڑی شدت کے ساتھ اس فتنہ کی تردید کی ہے جو عدن کے اندر یمنی فریق کے درمیان برپا ہوا ہے اور کسی فوجی کشیدگی یا جانبی جنگ کے آغاز سے آگاہ کیا ہے جس سے ایران کی طرف سے مدد کردہ دہشت گرد حوثی میلیشیاؤں اور تنظیم داعش اور القاعدہ کے علاوہ کسی کا بھی فائدہ نہیں ہوگا۔
کل سعودی عرب کی نیوز ایجنسی کے ذریعہ نشر کردہ خبر میں مملکت نے قانونی حکومت کے ساتھ ساتھ جن فریق کے درمیان یہ فتنہ برپا ہوا ہے ان سب کو بغیر تاخیر فوری طور پر جدہ کی گفت وشنید میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے اور بغیر کسی شرط فوری طور پر جنگ بندی اور کشیدگی ختم کرنے کی پابندی کی ضرورت پر تاکید کیا ہے۔
اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ریاض نے حالیہ کشیدگی اور واقعات جس سمت جارہے ہیں اور ان سب پر جو اثرات مرتب ہو رہے ہیں ان سب کی مکمل تردید کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ کشیدگی ختم کرکے اس کی طرف سے دی جانے والی گفت وشنید کی دعوت کو قبول نہیں کیا جا رہا ہے اور اس نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ قانونی حکومت کی سول اور فوجی اداروں کے ہیڈکواٹر اور فوجی ہیڈکواٹر کو واپس حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 07 محرم الحرام 1441 ہجری – 06 ستمبر 2019ء – شمارہ نمبر [14892]