اردوغان کی طرف سے شامی مہاجرین کے ذریعہ یورپ کو دھمکی
انقرہ: سعيد عبد الرازق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے گذشتہ روز دھمکی دی ہے کہ اگر انقرہ کو شمالی شام میں ایک محفوظ علاقہ کے قیام کے لئے کافی بین الاقوامی امداد اور مدد حاصل نہیں ہوئی تو وہ شامی مہاجرین کے لئے یورپ پہنچنے کی سرحد کو کھول دیں […]

انقرہ: سعيد عبد الرازق
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے گذشتہ روز دھمکی دی ہے کہ اگر انقرہ کو شمالی شام میں ایک محفوظ علاقہ کے قیام کے لئے کافی بین الاقوامی امداد اور مدد حاصل نہیں ہوئی تو وہ شامی مہاجرین کے لئے یورپ پہنچنے کی سرحد کو کھول دیں گے۔
اردوغان نے انقرہ میں اپنی جماعت کے ممبروں کو بتایا کہ ہمارے لئے دروازہ کھولنا طے ہو گیا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کو دنیا کی طرف سے اور خاص طور پر یورپ کی طرف سے شامی مہاجرین کے بوجھ کو برداشت کرنے کے لئے قابل قدر ضروری مدد نہیں ملی ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکی تن تنہا یہ بوجھ نہیں اٹھا سکتا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 07 محرم الحرام 1441 ہجری – 06 ستمبر 2019ء – شمارہ نمبر [14892]