عراق کی طرف سے ایرانی مدد کے ذریعہ روسی میزائل نظام کا مطالبہ
لندن: ابراہیم حمیدی کل عرب ذرائع نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراقی قومی سلامتی کے مشیر اور پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن کے سربراہ فالح فیاض نے ماسکو کے اپنے دورے کے دوران عراق کو میزائلوں کا ترقی یافتہ "ایس300” نظام اور اس سے بھی زیادہ ترقی یافتہ […]

لندن: ابراہیم حمیدی
کل عرب ذرائع نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراقی قومی سلامتی کے مشیر اور پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن کے سربراہ فالح فیاض نے ماسکو کے اپنے دورے کے دوران عراق کو میزائلوں کا ترقی یافتہ "ایس300” نظام اور اس سے بھی زیادہ ترقی یافتہ "ایس400” فروخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ان ذرائع نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ تہران نے بغداد کو ایسا کرنے کی ترغیب بھی دی ہے۔
عراقی حکومت نے اس سے قبل "ایس400” حاصل کرنے کے سلسلہ میں کہا تھا کہ وہ اسے نہیں خریدنا چاہتی ہے اور اب یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ عراق نے "ایس300” کے خریدنے کی درخواست کی ہے جسے ایرانی حمایت بھی حاصل ہے لیکن اس درخواست کے سلسلہ میں امریکی اعتراض کا سامنا ویسے کرنا ہوگا جیسے انقرہ کو "ایس400” کے خریدنے کے سلسلہ میں کرنا پڑا تھا۔
حالیہ ہفتوں میں حشد کے پوائنٹس پر ہونے والے ان حملوں میں جن کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ اسرائیلی حملے ہیں ان میں ایرانی میزائل اور ہتھیار کے گودام متاثر ہوئے ہیں اور ذرائع نے ہس سلسلہ میں بتایا ہے کہ عراقی افواج پارلیمنٹ میں امریکی افواج کو نکالنے کے لئے کام کر رہی ہیں جبکہ واشنگٹن نے ان حملوں میں اپنے تعلقات کے ہونے کا انکار کیا ہے۔(۔۔۔)
اتوار 09 محرم الحرام 1441 ہجری – 08 ستمبر 2019ء – شمارہ نمبر [14894]