پہلا صفحہ

حماس، حزب اللہ اور پاسداران انقلاب کے رہنماؤں کے خلاف امریکی پابندیاں عائد

واشنگٹن: الشرق الاوسط امریکہ نے 11 ستمبر کے حملوں کی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے ایک بڑے مجموعہ پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان پابندیوں میں حماس، […]

حماس، حزب اللہ اور پاسداران انقلاب کے رہنماؤں کے خلاف امریکی پابندیاں عائد

واشنگٹن: الشرق الاوسط

امریکہ نے 11 ستمبر کے حملوں کی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے ایک بڑے مجموعہ پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان پابندیوں میں حماس، حزب اللہ، القاعدہ، داعش اور ایرانی پاسداران انقلاب کے تنظیوں سے تعلق رکھنے والے 15 رہنماؤں، افراد اور اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اعلان کیا کہ انتظامیہ نے شام میں القاعدہ سے وابستہ گروپ حرس الدین کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں نامزد کیا ہے اور اسی طرح وزارت خزانہ نے اس فہرست میں مفتی نور اور پاکستان میں طالبان کے رہنما والي محسود کے نام کو بھی شامل کیا ہے۔

اس فہرست میں حماس کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈ کے نائب کمانڈر مروان عیسیٰ، فلسطینی اسلامی جہاد کے نائب سیکرٹری جنرل محمد الہندی، اسلامی جہاد کی سپریم ملٹری کونسل کے ممبر بہا ابو العطا، ابوبکر البغدادی کے قریب داعش کے ایک کمانڈر الحاج تیسیر، مغربی افریقہ میں داعش کے شہزادہ ابو عبد اللہ ابن عمر برناوی اور فلپین میں داعش کے شہزادہ حبیب حجان سوادجان بھی شامل ہیں۔(۔۔۔)

بدھ 12 محرم الحرام 1441 ہجری – 11 ستمبر 2019ء – شمارہ نمبر [14897]