امريكہ

سیاسی اختلاف کے بعد ٹرمپ نے پولٹن کو برخاست کیا

واشنگٹن: ہبہ القدسی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اپنے قومی سلامتی کے مشیر کار جان پولٹن کو سیاسی اختلاف کے بعد برطرف کردیا ہے اور خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان کے درمیان متعدد امور کے سلسلہ میں اختلاف ہوا ہے اور ان میں ایران اور […]

سیاسی اختلاف کے بعد ٹرمپ نے پولٹن کو برخاست کیا

واشنگٹن: ہبہ القدسی

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اپنے قومی سلامتی کے مشیر کار جان پولٹن کو سیاسی اختلاف کے بعد برطرف کردیا ہے اور خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان کے درمیان متعدد امور کے سلسلہ میں اختلاف ہوا ہے اور ان میں ایران اور طالبان کی فائل بھی ہے۔

ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ میں نے کل رات جان پولٹن کو کہا تھا کہ اب ہمیں وائٹ ہاؤس میں ان کی خدمات کی ضرورت نہیں ہے اور اس میں اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ وہ اگلے ہفتے کسی اور کو ان کا جانشین نامزد کریں گے اور بعد میں وائٹ ہاؤس نے قومی سلامتی کے قائم مقام مشیرکار کے طور پر چارلی کوپر مین کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔(۔۔۔)

بدھ 12 محرم الحرام 1441 ہجری – 11 ستمبر 2019ء – شمارہ نمبر [14897]