جزائری تحریک کے ایک نمایا شخصیت کی گرفتاری
جزائر: بوعلام غمراسة کل جزائر کی ایک عدالت نے تبدیلی کا مطالبہ کرنے والے جزائری تحریک کے ایک نمایا شخصیت كريم طابو پر فوج کی معنویت پر اثرانداز ہونے کا الزام لگا کران کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ اس سارے معاملہ کا تعلق ابھی قائم ہونے والی ایک […]

جزائر: بوعلام غمراسة
کل جزائر کی ایک عدالت نے تبدیلی کا مطالبہ کرنے والے جزائری تحریک کے ایک نمایا شخصیت كريم طابو پر فوج کی معنویت پر اثرانداز ہونے کا الزام لگا کران کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
اس سارے معاملہ کا تعلق ابھی قائم ہونے والی ایک مخالف پارٹی کے صدر طابو کے اس بیان سے ہے جس میں انہوں نے حکومت کے اندر فوج کے اثر ورسوخ کی بات کی ہے۔ طابو کو گذشتہ روز ہی دارالحکومت کے جنوب میں سویلین کپڑوں میں سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا اور انہوں نے دارالحکومت کے ایک سکیورٹی سنٹر میں ہی رات گزاری ہے اور یہ بات قابل ذکر ہے کہ لخضر بورقعة نامی 86 سالہ ایک معروف انقلابی شخص کو اسی الزام میں دو ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے اور اس میں ایک ریٹائرڈ جرنیل بھی شامل ہیں جن کا شمار حکومت کے سیاسی مخالفین میں ہے اور ان کا نام حسین ابن حدید ہے اور ان کی عمر 76 کی سال ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 14 محرم الحرام 1441 ہجری – 13 ستمبر 2019ء – شمارہ نمبر [14899]