روس اور اسرائیل شام میں اپنے افہام وتفہیم کے لئے تیار
ماسکو: رائد جبر گذشتہ روز سوچی میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور اسرائیلی وزیر اعظم بن یامن نٹن یاہو کے درمیان ہونے والی بات چیت میں اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ شام میں فوجی اور سیکیورٹی سطح پر ماسکو اور تل ابیب کے مابین افہام وتفہیم ہونے والا ہے۔ […]

ماسکو: رائد جبر
گذشتہ روز سوچی میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور اسرائیلی وزیر اعظم بن یامن نٹن یاہو کے درمیان ہونے والی بات چیت میں اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ شام میں فوجی اور سیکیورٹی سطح پر ماسکو اور تل ابیب کے مابین افہام وتفہیم ہونے والا ہے۔
پوٹن نے پر زور انداز میں کہا کہ بین الاقوامی دہشت گردی کے مسلسل خطرہ کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں روس اور اسرائیل کے درمیان سلامتی اور فوجی باہمی رابطے بہت اہم ہیں اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ہمارے تعلقات کو خواہ سلامتی مبدان میں ہوں یا فوجی میدان آپ کی کوششوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ایک نیا معیار حاصل ہوا ہے۔
اس اشارہ کی وجہ سے ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں نٹن یاہو کو براہ راست حمایت ملے گی کیونکہ نٹن یاہو نے اشارہ کیا ہے کہ اسرائیل میں پندرہ لاکھ سے زیادہ افراد سابق سوویت یونین سے ہیں اور اسی وجہ سے روس اہتمام کے ساتھ انتخاباتی مہم کا مشاہدہ کر رہا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 14 محرم الحرام 1441 ہجری – 13 ستمبر 2019ء – شمارہ نمبر [14899]