پہلا صفحہ

ٹرمپ کی طرف سے ایرانی” سنٹرل بینک” کو سزا ۔۔۔ اور ” ہڑتال” کی توقیت برقرار

خادم الحرمین کی چینی صدر سے ہوئ بات چیت کہا : سعودی عرب اپنی سیکیورٹی کی حفاظت کے لئے کرے گا مناسب اقدامات ریاض: ” الشرق الاوسط” – نیویورک: ہبہ القدسی – واشنگٹن: ایلی یوسف- بقیق و خریص: صالح الزید خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کل یقین دہانی کی ہے کہ سعودی

ٹرمپ کی طرف سے ایرانی” سنٹرل بینک” کو سزا ۔۔۔ اور ” ہڑتال” کی توقیت برقرار

خادم الحرمین کی چینی صدر سے ہوئ بات چیت کہا : سعودی عرب اپنی سیکیورٹی کی حفاظت کے لئے کرے گا مناسب اقدامات

ریاض: ” الشرق الاوسط” – نیویورک: ہبہ القدسی – واشنگٹن: ایلی یوسف- بقیق و خریص: صالح الزید

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کل یقین دہانی کی ہے کہ سعودی عرب اپنی سیکیورٹی کی حفاظت کے لئے مناسب اقدامات کرے گا ، اس سے قبل میزائل کروز اور ڈرون کے ذریعے مملکت کے تیل کے اداروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، اور دوسری طرف امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایرانی سنٹرل بینک پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے اور انہوں نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف فوجی اختیارات کے لئے تیار ہیں ۔

سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق   شاہ سلمان نے چینی صدر شی چن پنگ کے ساتھ فون گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مملکت ، حملوں کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد  ” اپنی سیکیورٹی اور استحکام کے تحفظ کے لئے مناسب اقدامات کرے گی” ۔

دوسری طرف چینی صدر نے گفتگو کے دوران اس تخریبی حملے کی شدید مذمت کی ہے اور یقین دہانی کی ہے کہ چین پوری مظبوطی سے مملکت کے ساتھ کھڑا ہے۔(…)(سنيچر 22 محرم 1441 ہجرى/ 21 سبتمبر 2019ء شماره نمبر 14907)