پہلا صفحہ

جبیر: حملوں کی تعیین ہونےکے بعد ہم جواب دیں گے

امریکی دفاعی فورسز اور اسلحہ خلیج کی طرف روانہ۔۔۔ طہران کی طرف سے واشنگٹن کو "مہم جوئیوں” سے انتباہ ریاض: عبد الہادی حبتور – واشنگٹن۔ لندن: ” الشرق الاوسط” سعودی خارجہ پالیسیوں کے وزیر عادل جبیر نے کل پرزور انداز میں کہا ہے کہ ان کا ملک ان حملوں سے متعلق تحقیقات مک

جبیر: حملوں کی تعیین ہونےکے بعد ہم جواب دیں گے

امریکی دفاعی فورسز اور اسلحہ خلیج کی طرف روانہ۔۔۔ طہران کی طرف سے واشنگٹن کو "مہم جوئیوں”  سے انتباہ

ریاض: عبد الہادی حبتور – واشنگٹن۔ لندن: ” الشرق الاوسط”

سعودی خارجہ پالیسیوں کے وزیر عادل جبیر نے کل پرزور انداز میں کہا ہے کہ ان کا ملک ان حملوں سے متعلق تحقیقات  مکمل ہوتے ہی مناسب شکل میں جواب دے گا جن سے  گزشتہ ہفتے بقیق اور خریص میں واقع ” ارامکو” کمپنی  کی سہولیات کو نقصان پہنچا ہے ۔

وزیر جبیر نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک اور اقوام متحدہ کی مشارکت میں سعودی عرب کی طرف سے ہورہی تحقیقات فی الحال اس نقطہ کی تعیین کرنے کا کام کررہی ہے جہاں سے یہ حملے ہوۓ ہیں، انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ لانچ یمن کی طرف سے نہیں ہوا ہے بلکہ ملک کے شمال کی طرف سے ہوا ہے۔

ریاض میں منعقد ہونے والے ایک پریس کانفرنس کے دوران جبیر نے حملے کی ذمہ داری ایران پر ڈالی ہے ، اور پرزور انداز میں کہا ہے کہ اس حملے نے صرف سعودی عرب کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو نشانہ بنایا ہے، ” اس کا اثر عالمی تیل کی سپلائی پر پڑ رہا ہے ، اور دنیا کی توانائی سیکیورٹی کو نشانہ بن رہی ہے”. اور انہوں نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ ” یہ حملہ بے مثال ہے ، یہ انسانیت پر حملہ ہے ، غیر منصفانہ جارحانہ دہشتگردی ہے، اسی وجہ سے 80 سے زائد ملکوں نے اسکی بڑی سخت مذمت کی ہے۔ (اتوار 23 محرم 1441 ہجرى/ 22 سبتمبر 2019ء شماره نمبر 14908)