ٹرمپ ایران کے مقابلے کو اقوام متحدہ کے سامنے پیش کریں
نیو یارک: ہبہ القدسی لندن: عادل السالمی واشنگٹن: "الشرق الاوسط” توقع کی جارہی ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ہونے والی محاذ آرائی کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کیے سامنے پیش کریں گے، جہاں وہ کل رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ہونے والی میٹنگ میں شرکت کےلئے […]

نیو یارک: ہبہ القدسی لندن: عادل السالمی واشنگٹن: "الشرق الاوسط”
توقع کی جارہی ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ہونے والی محاذ آرائی کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کیے سامنے پیش کریں گے، جہاں وہ کل رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ہونے والی میٹنگ میں شرکت کےلئے پہنچے ہیں۔
ٹرمپ نے کل ٹیکساس اور نیو یارک کی طرف رخ کرنے سے قبل صحافیوں کو دئے گئے بیان میں واشنگٹن اور طہران کے درمیان تعلقات کے لئے کوئى بھی راستہ نکلنے کے امکانات کو مسترد کیا ہے، خاص طور سے گزشتہ سنیچر سعودی عرب کے تیل کی سہولیات کو نقصان پہنچانے والے حملوں کے بعد تو بالکل نہیں۔
اور ٹرمپ نے کہا : ” کوئی گنجائش نہیں ہے”۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا:” ایران کے ساتھ میٹنگ کرنے کا میں کوئی ارادہ نہیں رکھتا”۔
اسی دوران، امریکی وزیرخارجہ مایک پومپیو نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کل سے شروع ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے کاموں کے دوران ایران سے مقابلہ کے لئے عالمی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔(پير 24 محرم 1441 ہجرى/ 23 سبتمبر 2019ء شماره نمبر 14909)