شاہ سلمان: بزدلانہ کارروائیوں کے اثرات سے نمٹنے کی قدرت رکھتے ہیں
علاقہ کے چیلنجز پر بحرین کے بادشاہ کے ساتھ بات چیت۔۔۔ سعودی عوام کو قومی دن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک بقیق اور خریص میں واقع "ارامکو” کمپنی کے کارخانوں کو نشانہ بنانے […]

علاقہ کے چیلنجز پر بحرین کے بادشاہ کے ساتھ بات چیت۔۔۔ سعودی عوام کو قومی دن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک بقیق اور خریص میں واقع "ارامکو” کمپنی کے کارخانوں کو نشانہ بنانے والی تخریبی کارروائیوں کے اثرات سے نمٹنے کی قدرت رکھتا ہے، انہوں نے اسے "بزدلی” اور عالمی تیل سپلائی اور مملکت کو نشانہ بنانے والا عمل بتایا ہے ۔
شاہ سلمان نے کل جدہ شہر میں واقع سلام محل میں بحرینی بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کے ساتھ بات چیت کی مجلس منعقد کی جسمیں بحرینی بادشاہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب علاقے کی سلامتی اور ملنے والی دھمکیوں اور خطرات سے مقابلہ کے سلسلے میں علاقے کی حفاظت اور استحکام کے لئے بنیادی ستون ہے- انہوں نے ” علاقائی اور عالمی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے اور دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کی تعریف کی- اور پُر زور انداز میں یہ بھی کہا کہ "ارامکو” کمپنی کے دو کار خانے کو نشانہ بنانا صرف سعودی پر ہی حملہ نہیں ہے بلکہ یہ پوری دنیا پر حملہ ہے۔(…)(منگل 25 محرم 1441 ہجرى/ 24 سبتمبر 2019ء شماره نمبر 14910)