ايشيا

سعودی عرب نے شامی آئینی کمیٹی کی تشکیل کو کہا خوش آمدید

جدہ-انقرہ- لندن: ” الشرق الاوسط” سعودی عرب کی کابینہ نے نیو یارک میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی سے اپنے ملک کے خطاب کے مندرجات پر زور دیا ہے ، اور اسی طرح کابینہ نے ایرانی حکومت کی جارحیت اور دہشت گردانہ سلوک کو ختم کرنے اور اور اسکے برتاؤ […]

سعودی عرب نے شامی آئینی کمیٹی کی تشکیل کو کہا خوش آمدید

جدہ-انقرہ- لندن: ” الشرق الاوسط”

سعودی عرب کی کابینہ نے نیو یارک میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی سے اپنے ملک کے خطاب کے مندرجات پر زور دیا ہے ، اور اسی طرح کابینہ نے ایرانی حکومت کی جارحیت اور دہشت گردانہ سلوک کو ختم کرنے اور اور اسکے برتاؤ اور فطرت میں تبدیلی لانے کے لئے آخری درجہ کی پابندی لگانے کے سلسلے میں ٹھوس اور متحد موقف اختیار کرنے کے لئے عالمی برادری کو کھڑے ہونے کی دی گئی دعوت پر بھی زور دیا ہے، اس سے قبل وہ پوری دنیا میں چالیس سالوں سے قتل و غارت ، تباہ کاری اور بمباری کے لئے مشہور ہے۔ یہ بیان خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت جدہ شہر کے اندر قصر السلام میں کل کابینہ کی طرف سے منعقد اجلاس کے ضمن میں آیا ہے، جہاں کابینہ نے شام کی آئینی کمیٹی کی تشکیل کو خوش آمدید کہا ہے اور پرزور انداز میں کہا ہے کہ سعودی عرب شامی بحران کو ختم کرنے کی سیاسی ٹریک کی حمایت کرتاہے۔(…) (بدھ 3 صفر 1441 ہجرى/ 2  اکتوبر 2019ء شماره نمبر 14913)