عراق میں مظاہروں کو روکنے کے لئے محدود کابینہ میں ردوبدل
بغداد: فاضل النشمی عراق نے گزشتہ روز محدود کابینہ میں ردو بدل کیا ، جس میں تعلیم اور صحت کے دو نئے وزیر کی تقرری شامل ہے، ردوبدل سے ایک روز قبل عراقی وزیراعظم عادل عبد المہدی نے بدامنی اور مظاہروں کو روکنے کے لئے اس تبدیلی کو انجام دینے اور اصلاحات کرنے کا عزم […]

بغداد: فاضل النشمی
عراق نے گزشتہ روز محدود کابینہ میں ردو بدل کیا ، جس میں تعلیم اور صحت کے دو نئے وزیر کی تقرری شامل ہے، ردوبدل سے ایک روز قبل عراقی وزیراعظم عادل عبد المہدی نے بدامنی اور مظاہروں کو روکنے کے لئے اس تبدیلی کو انجام دینے اور اصلاحات کرنے کا عزم کیا تھا۔ پارلیمنٹ کی طرف سے تقرری کی منظوری کے بعد سہا خلیل عراق میں وزیر بننے والی چند خواتین میں شامل ہوگئ ہیں ۔ اسی طرح قانون سازوں نے جعفر علاوی کو وزیر صحت مقرر کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے، اس سے قبل بدامنی کی تازہ ترین لہر سے پہلے ان کے پیشرو نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ عبد المہدی نے پرسوں مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں پر تین دن سوگ کا اعلان کیا تھا جو کل سے شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے براہ راست گولہ بارود کے استعمال کا حکم نہیں دیا، اور انہوں نے مظاہرین کو شانت کرنے کے ارادے سے کچھ اقدامات کا اعلان بھی کیا ، جن میں کابینہ میں ردوبدل کی کارروائی، بدعنوان اہلکاروں کو سزا دینا ، بے روزگاروں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ، اور غریب خاندانوں کو تنخواہوں کی ادائیگی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ (…)(جمعہ 12 صفر 1441 ہجرى/ 11 اکتوبر 2019ء شماره نمبر 14913)