ايشيا

فلسطینی معیشت کے لئے سعودی اعانت کو آسان بنانے کے لئے فریم ورک

ریاض: عبد الہادی حبتور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فلسطینی صدر محمود عباس نے کل مشترکہ اقتصادی کمیٹی اور سعودی- فلسطین بزنس کونسل کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ اور فلسطینی صدر کے درمیان ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران ، فلسطینی معیشت کے لئے سعودی عرب […]

فلسطینی معیشت کے لئے سعودی اعانت کو آسان بنانے کے لئے فریم ورک

ریاض: عبد الہادی حبتور

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فلسطینی صدر محمود عباس نے کل مشترکہ اقتصادی کمیٹی اور سعودی- فلسطین بزنس کونسل کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ اور فلسطینی صدر کے درمیان ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران ، فلسطینی معیشت کے لئے سعودی عرب کی مدد کو آسان بنانے کے سلسلے میں نئے فریم ورک پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ یہ معاہدہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور صدر عباس کے درمیان ہوئی میٹنگ کے بعد عمل میں آیا۔ ریاض میں موجود فلسطینی سفیر آغا نے صدر عباس کے دورہ ریاض کو ہر اعتبار سے کامیاب بتایا ہے ، انھوں نے کہا کہ مشترکہ کمیٹی اور کاروباری افراد کی کونسل کے قیام کو آنے والے عرصے میں فلسطینی معیشت کو ترقی کی طرف لے جانے والے معاہدے کی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔(…)(جمعہ  19  صفر 1441 ہجرى/ 18  اکتوبر 2019ء شماره نمبر 14913)