ايشيا

سعودی عرب: فیصل بن فرحان وزیر برائے امور خارجہ ، عساف وزیر مملکت اور جاسر وزیر برائے نقل و حمل کے منصب پر فائز

ریاض: «الشرق الاوسط» خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے گذشتہ روز متعدد وزراء اور عہدیداروں کی برخواستگی اور تقرری کے ذریعہ متعدد شاہی احکامات جاری کیے ہیں۔ ان احکامات میں وزیر خارجہ ابراہیم العساف کی ان کے سابق منصب سے برخاستگی ، اور کابینہ کے ممبر اور وزیر مملکت کے منصب پر […

سعودی عرب: فیصل بن فرحان وزیر برائے امور خارجہ ، عساف وزیر مملکت اور جاسر وزیر برائے نقل و حمل کے منصب پر فائز

ریاض: «الشرق الاوسط»

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے گذشتہ روز متعدد وزراء اور عہدیداروں کی برخواستگی اور تقرری کے ذریعہ متعدد شاہی احکامات جاری کیے ہیں۔ ان احکامات میں وزیر خارجہ ابراہیم العساف کی ان کے سابق منصب سے برخاستگی ،  اور کابینہ کے ممبر اور وزیر مملکت کے منصب پر ان کی تقرری ، اور شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ بن فیصل بن فرحان آل سعود کو وزیر برائے امور خارجہ کی تقرری شامل ہیں۔ 45 سالہ شہزادہ فیصل بن فرحان فروری سے جرمنی میں مملکت کے سفیر تھے۔ اسی طرح وہ دو سال سے سعودی ملٹری انڈسٹریز کمپنی کے بورڈ ممبر بھی تھے ۔ نئے وزیر نے رائل کورٹ کے مشیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دئے ہیں ،  اور اس سے قبل وہ واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے میں چیف مشیر رہ چکے ہیں۔ (…)(جمعرات 25  صفر 1441 ہجرى/ 24  اکتوبر 2019ء شماره نمبر 14913)