ریمی یمن میں امریکی لینڈنگ کا مقصد

واشنگٹن: منير الماوري امریکی فوجی اور انٹلیجنس کے ذرائع نے پر زور انداز میں کہا ہے کہ جزیرہ عرب میں القاعدہ تنظیم کے رہنماء قاسم الریمی کا گزشتہ اتوار کو حقیقی مقصد امریکی لینڈنگ کا کام تھا اور یہ کام یمن کے رداع نامی علاقہ میں قیفہ نامی قبیلہ کے گاؤں […]

ریمی یمن میں امریکی لینڈنگ کا مقصد
1

واشنگٹن: منير الماوري

امریکی فوجی اور انٹلیجنس کے ذرائع نے پر زور انداز میں کہا ہے کہ جزیرہ عرب میں القاعدہ تنظیم کے رہنماء قاسم الریمی کا گزشتہ اتوار کو حقیقی مقصد امریکی لینڈنگ کا کام تھا اور یہ کام یمن کے رداع نامی علاقہ میں قیفہ نامی قبیلہ کے گاؤں میں کیا گیا تھا۔

ذرائع نے اس بات کی وضاحت نہیں کی ہے کہ کیا واقعی طور پر ریمی جنگ کی جگہ پر موجود تھا اور گرفتار ہونے سے بچ گیا یا آپریشن سے قبل اسے اطلاع مل گئی تھی اور لینڈنگ سے قبل اس نے جگہ چھوڑ دی۔ ان سی پی نیوز کے امریکی اسٹیشن نے ایسے ذرائع سے یہ بات نقل کی ہے کہ امارات کے ایلیٹ فورسز کے فوجیوں نے لینڈنگ اور چھاپہ مارنے کے آپریشن کو انجام دینے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور اسی طرح اس نے اس معاملہ میں یمنی فوجیوں کی شرکت کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔

اشارہ یہ بھی ہے کہ اس آپریشن کے درمیان القاعدہ کے 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں جیسا کہ ریمی نے اپنی تنظیم کی طر ف سے نشر کردہ ایک آڈیو کلپ میں اعلان کیا ہے اور انہوں نے اس کلپ کو امریکی قبضہ سے نجات پانے کی ایک دلیل بھی  قرار دی ہے۔

بدھ 12 جمادی الاول 1438ہجری – 8 فروری 2017 شمارہ نمبر {13952}