سعودی عرب کا "باز 1” نامی پہلا ڈرون جہاز
ریاض: عبد اللہ آل ہیضہ سعودی عرب نے اپنے پہلے جنگی "ڈرون” جہاز کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ہی میں اس کو ڈیزائن دے کر بنایا گیا ہے اور سائنس وٹیکنالوجی کی شاہ عبد العزیز سیٹی نے اعلان کیا ہے کہ "باز1” جہاز کا شمار دنیا کے افضل […]

ریاض: عبد اللہ آل ہیضہ
سعودی عرب نے اپنے پہلے جنگی "ڈرون” جہاز کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ہی میں اس کو ڈیزائن دے کر بنایا گیا ہے اور سائنس وٹیکنالوجی کی شاہ عبد العزیز سیٹی نے اعلان کیا ہے کہ "باز1” جہاز کا شمار دنیا کے افضل ترین ڈرون جہازوں میں ہوگا کیونکہ اس جہاز کی مندرجہ ذیل خصوصیات ہیں۔ یہ جہاز لیزر کے نظام کے ذریعہ میزائل داغنے اور بم مارنے کی قدرت رکھتا ہے۔ یہ میزائل 500 سے لے کر 6000 میٹر تک کی اونچائی سے میزائل وغیرہ داغ سکتا ہے۔ یہ جہاز 10 کیلو میٹر تک نشانہ لگا سکتا ہے اور اس کے نشانہ لگانے کا دائرہ 1.5 میٹر سے کم نہیں ہے۔
سائنس وٹیکنالوجی کی شاہ عبد العزیز سیٹی کے صدر شہزادہ ترکی ابن سعود ابن محمد نے بتایا ہے کہ اس پروجکٹ کے لئے حساس ٹیکنالوجی کو اس میدان کے تجربہ کار عالمی کمپنیوں کے ذریعہ حاصل کیا گیا ہے جیسے راکٹ ٹیکنالوجی، محسوس کرنے کا نظام جیسے بہت ہی باریک چیزوں کو جان لینے والے تھرمل کیمرے اور لیزر کے نظام ہیں اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ موصوف شہزادہ ہی نے اس جنگی جہاز کو تیار کرنے اور اس کے بنانے کے سلسلہ میں نگرانی کی ہے۔
جمعہ 15 شعبان 1438 ہجری 12 میئ 2017ء شمارہ: (14045)