سعودی عرب: نقصان میں 71 فیصد کی کمی
کل سعودی وزیر خزانہ محمد جدعان ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے (تصویر: سعد دوسری) ریاض: عبد الہادی حبتور سعودی عرب نے اپنے پہلے تین مہینوں کے بجٹ میں ہونے والے نقصان کو کم کرنے کے سلسلہ میں اپنی کامیابی کا اعلان کیا ہے اور مذکورہ نقصان میں کمی کا […]

کل سعودی وزیر خزانہ محمد جدعان ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے (تصویر: سعد دوسری)
ریاض: عبد الہادی حبتور
سعودی عرب نے اپنے پہلے تین مہینوں کے بجٹ میں ہونے والے نقصان کو کم کرنے کے سلسلہ میں اپنی کامیابی کا اعلان کیا ہے اور مذکورہ نقصان میں کمی کا مشاہدہ "2030 ویژن” کے آغاز ہو جانے کے بعد اس سال کے پہلے تین مہینوں میں کیا گیا ہے۔ سعودی وزیر خزانہ محمد جدعان نے کل اعلان کیا ہے کہ اس سال کے تین مہینوں میں ریکارڈ شدہ نقصان میں کمی کی مقدار 71 فیصد کی کمی کے ساتھ 26 ارب ریال یعنی 6.9 ڈالر تک پہنچ چکی ہے اور اس میزانیہ کا مقارنہ گزشتہ سال کے تین مہینوں سے کیا گیا ہے۔
وزیر نے اس بات کو بھی واضح کیا ہے کہ ان تین مہینوں میں ملک کی آمدنی 72 فیصد کی زیادتی کے ساتھ 144 ارب ریال یعنی 38.4 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بہتری ہونے کے بعد تیل کی آمدنی 115 فیصد زیادتی کے ساتھ 112 ارب ریال یعنی 29.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے جبکہ تیل کے علاوہ کی آمدنی سو فیصد کے اضافہ کے ساتھ تقریبا 32 ارب ریال یعنی 8.5 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
جمعہ 15 شعبان 1438 ہجری 12 مئی 2017ء شمارہ: (14045)