سعودی عراقی رابطہ کونسل

ریاض کا نجف میں قونصلیٹ کھولنے کا ارادہ   جدہ: "الشرق الاوسط” نائب خادم حرمین شریفین شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے ایک بار پھر اپنے عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کے ملک کی خواہش ہے کہ عراق میں استحکام ہو اور دونوں ملکوں کے مابین ان تمام شعبہ جات میں […]

سعودی عراقی رابطہ کونسل
ریاض کا نجف میں قونصلیٹ کھولنے کا ارادہ

جدہ: "الشرق الاوسط”

نائب خادم حرمین شریفین شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے ایک بار پھر اپنے عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کے ملک کی خواہش ہے کہ عراق میں استحکام ہو اور دونوں ملکوں کے مابین ان تمام شعبہ جات میں تعلقات کو فروغ ملے جو دونوں ملکوں کی عوام کے فائدے میں ہو۔ انہوں نے یہ بیان وزارتی کابینہ کو عراقی وزیر تیل انجینئر جبار اللعیبی کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کے نتائج پر آگاہ کرتے ہوئےدیا ہے۔

کل نائب خادم حرمین شریفین کی زیر صدارت سعودی وزارتی کابینہ نے باقاعدہ دستخط کے ذریعے سعودی عراقی رابطہ کونسل کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ اس کونسل میں وزیر تجارت و سرمایہ کاری کو سعودی عرب کی جانب سے سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

منگل – 23 ذو القعدة 1438 ہجری – 15 اگست 2017ء  شمارہ: [14140]