شہد۔۔۔ بہتا ہوا سونا

لندن: کمال قدوہ انسانی تاریخ میں شہد کا شمار بہت اہم چیزوں میں ہے اور اس کا ذکر بیشتر دینی کتابوں میں آیا ہے۔ قرآن کریم اور انجیل کے علاوہ ہندوستان اور چین کی قدیم مقدس دینی کتابوں میں بھی اس کا ذکر موجود ہے۔ تمام تہذیبوں اور قوموں نے شہد […]

شہد۔۔۔ بہتا ہوا سونا

لندن: کمال قدوہ

انسانی تاریخ میں شہد کا شمار بہت اہم چیزوں میں ہے اور اس کا ذکر بیشتر دینی کتابوں میں آیا ہے۔ قرآن کریم اور انجیل کے علاوہ ہندوستان اور چین کی قدیم مقدس دینی کتابوں میں بھی اس کا ذکر موجود ہے۔ تمام تہذیبوں اور قوموں نے شہد کی غیر معمولی جادوئی صفات کی تعریف کی ہے کیونکہ اس میں تقریبا ہر چیز کا علاج ہے اور اس کو اسلامی عربی طب اور دینی تراث میں بہت ہی زیادہ اہمیت حاصل ہے۔

شہد کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے تاریخی طور پر اسے ایک کرنسی یا اس کے متبادل کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ اس کا استعمال جزیہ کے طور پر ہوا ہے اور کبھی تحفہ تحائف کے طور پر بھی اس کا استعمال ہوا ہے اور کہا جاتا ہے کہ جرمن کے باشندے اگیارہویں صدی میں اپنے حکمراں کو شہد اور اس کا موم ہی جزیہ کے طور پر پیش کرتے تھے۔

(جاری)

اتوار 17 شعبان 1438 ہجری­ 14 مئی 2017ء  شمارہ: (14047)