صالح کے دفن کے سلسلہ میں متضاد خبریں
"الشرق الاوسط” کے ساتھ امریکی سفیر کی گفتگو: ان کی ہلاکت کا جشن منانا غیر انسانی کام ہے رياض: عبد الهادي حبتور – صنعاء: "الشرق الاوسط” کل صنعاء میں یمن کے سابق صدر علی عبد اللہ صالح کے جسم کو دفن کرنے کے سلسلہ میں دو متضاد خبریں گردش کر رہی […]
"الشرق الاوسط” کے ساتھ امریکی سفیر کی گفتگو: ان کی ہلاکت کا جشن منانا غیر انسانی کام ہے

رياض: عبد الهادي حبتور – صنعاء: "الشرق الاوسط”
کل صنعاء میں یمن کے سابق صدر علی عبد اللہ صالح کے جسم کو دفن کرنے کے سلسلہ میں دو متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں کیونکہ حوثی میلیشیاؤں کے ہمنوا میڈیا نے دار الحکومت کے جنوب میں واقع سنحان کے اندر بیت الاحمر گاؤن میں دفن کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سابق صدر کے حامیوں نے اس خبر کے سلسلہ میں شک کا اظہار کیا ہے اور حوثیوں پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ حوثی یہ نہیں چاہتے ہیں کہ صالح کے جنازہ کی وجہ سے انقلابی جماعت کے سامنے کوئی قومی وبال پیدا ہو۔(۔۔۔)
اسی سلسلہ میں یمن کے اندر امریکی سفیر ماتھیو ٹولر نے صالح کے قتل پر جشن منانے کو ایک ایسا غیر انسانی کام سے تعبیر کیا ہے جو سارے دینی میزان کی حد پار کر چکا ہے اور انہوں نے اس طرح کے کام کے سلسلہ میں سخت حیرانی اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔
الشرق الاوسط کے ایک بیان میں حوثیوں کے خلاف موجودہ کاروائیوں کے تسلسل کی صورت میں بین الاقوامی نقل وحرکت کرنے کا اشارہ ملا ہے اور اس میں ان سے ہتھیار حوالہ کرنے کا مطالبہ کرنے کا بھی اشارہ ملا ہے۔(۔۔۔)
اتوار – 22 ربيع الأول 1439 ہجری – 10 دسمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14257)