پہلا صفحہ

سلویٹ کاروائی انجام دینے والے کی موت

تل ابیب: نظیر مجلی رام اللہ: کفاح زبون اسرائیل کے داخلی سیکورٹی ادارہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کل اس کاروائی کو انجام دینے والے کو ہلاک کر دیا ہے جس میں گذشتہ اتوار کے دن مغربی کنارہ کے سلوٹ علاقہ کے اندر اسرائیل کے دو شہری ہلاک اور ایک […]

سلویٹ کاروائی انجام دینے والے کی موت

تل ابیب: نظیر مجلی رام اللہ: کفاح زبون

اسرائیل کے داخلی سیکورٹی ادارہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کل اس کاروائی کو انجام دینے والے کو ہلاک کر دیا ہے جس میں گذشتہ اتوار کے دن مغربی کنارہ کے سلوٹ علاقہ کے اندر اسرائیل کے دو شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوئے تھے۔

شاباک نامی ادارہ نے کہا کہ سیکیورٹی کوششوں کے بعد چھپنے کی جگہ کو جاننے کے بعد عبوین نامی گاؤں میں گھر کا گھیراؤ کے دوران انیس سالہ ابو لیلی کو اس نے ہلا کر دیا ہے کیونکہ ابو لیلی نے اپنی سپردگی سے انکار کر دیا تھا اور اس نے ان فوجیوں کے ساتھ جھرپ شروع کر دی لہذا پولس نے اس پر گولی چلا دی۔(۔۔۔)

دوسری طرف فلسطینی صدر محمود عباس نے کل تحریک حماس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے اہلکار ظالم ہیں اور ان کی طرف یہ پہلا کمینٹ ہے جو انہوں نے غزہ پٹی کے ان واقعات پر کیا ہے جس میں تحریک نے قیمت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے پر طاقت کا استعمال کیا ہے اور "بدنا نعیش” نامی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اج اور کل پورا غزہ ہڑتال پر رہے گا اور عوام ناراض رہیں گے۔(۔۔۔)

جمعرات 14 رجب المرجب 1440 ہجری – 21 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14723]