پہلا صفحہ
ٹرمپ: گولان کی پہاڑی پر اسرائیل کی سیادت کے اعتراف کرنے کا وقت آچکا ہے
واشنگٹن: ہبہ القدسی قاہرہ: سوسن ابو حسن کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ریاستہائے متحدہ سنہ 1967ء سے شام کے مقبوضہ گولان پہاڑی پر اسرائیلی سیادت کا عنقریب اعتراف کرے گا اور ٹرمپ نے ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ اس گولان پہاڑی پر اسرائیل کی مکمل دسترس کا […]

واشنگٹن: ہبہ القدسی قاہرہ: سوسن ابو حسن
کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ریاستہائے متحدہ سنہ 1967ء سے شام کے مقبوضہ گولان پہاڑی پر اسرائیلی سیادت کا عنقریب اعتراف کرے گا اور ٹرمپ نے ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ اس گولان پہاڑی پر اسرائیل کی مکمل دسترس کا اعتراف کرنے کا وقت آچکا ہے جسے علاقائی امن واستقرار اور اسرائیلی حکومت کے لئے بہت زیادہ اسٹریٹیجک اور سیکورٹی اہمیت حاصل ہے۔(۔۔۔)
اسی سلسلہ میں نٹن یاہو نے اپنے ٹویٹر پر لکھا کہ ابھی جب ایران اسرائیل کو برباد کرنے کے لئے شام کو ایک اسٹیج کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے اس وقت امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے اسرائیل کی سیادت کا اعتراف ایک بہت بڑا فیصلہ ہے لہذا ہم صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری احمد ابو الغیط امریکی صدر کے نئے موقف کو بین الاقوامی قانون سے کارج قرار دیا ہے۔
شامی وزارت خارجہ نے ٹرمپ کے اس اقدام کی مذمت کی ہے اور کہا کہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے یہ فیصلہ اس کی دسترس اور قبضہ کی فکر کی غماز ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ ہے کہ امریکی انتظامیہ اسرائیلی مفادات کی خدمت انجام دے رہی ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 15 رجب المرجب 1440 ہجری – 22 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14724]