ٹرمپ کا پابندیوں کی تبدیلی سے آگاہی
واشنگٹن: معاذ العمری لندن: "الشرق الاوسط” امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل ایران پر دوبارہ لگائی گئی پابندیوں کی طرف توجہ کرنے اور اسے بدلنے کی کوشش کرنے سے آگاہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ یہ پابندیاں زیادہ تکلیف دہ ہیں۔ کل پابندیوں کے لگائے […]

واشنگٹن: معاذ العمری لندن: "الشرق الاوسط”
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل ایران پر دوبارہ لگائی گئی پابندیوں کی طرف توجہ کرنے اور اسے بدلنے کی کوشش کرنے سے آگاہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ یہ پابندیاں زیادہ تکلیف دہ ہیں۔
کل پابندیوں کے لگائے جانے کے چند گھنٹوں بعد صدر ٹرمپ نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر ایران کے ساتھ معاملہ کرنے والی کمپنیوں اور ممالک کو دھمکی دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ان پر بھی امریکی پابندیاں لگ سکتی ہیں اور انہیں اختیار دیا ہے کہ یا تو وہ تہران کے ساتھ معاملہ کریں یا واشنگٹن کے ساتھ معاملہ کریں اور ٹرمپ نے ایران پر اس سے بھی زیادہ سخت پابندیوں کی دھمکی دوبارہ دی ہے اور کہا کہ نومبر کے ماہ میں یہ پابندیاں اپنے انتہاء کو پہنچ جائیں گی اور انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی شخص ایران کے ساتھ معاملہ کرے گا وہ امریکہ کے ساتھ تجارتی کام نہیں کر سکتا ہے اور میں دنیا کے لئے امن سلامتی چاہتا ہوں اور اس کے علاوہ کچھ نہیں چاہتا ہوں۔
ان پابندیوں میں تہران کے ساتھ آٹو موٹر، تجارتی تبادلے اور دھات کے شعبوں میں معاملات نہ کرنا شامل ہے اور چار نومبر کو اس سے زیادہ سخت پابندیاں لگائی جائیں گی جن میں تیل کے برآمدات، پٹرول کے معاملات اور ایران کی مرکزی بینک کے ساتھ مالی معاملات شامل ہوں گے۔
پابندیاں کے نفاذ کے شروع ہی گھنٹوں میں جرمن آٹو موٹر کی ڈائملر گروپ نے ایران کے اندر اپنی ساری سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور فرانسیسی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ہونے والے تمام منصوبوں کے سلسلہ میں سرگرم یورپ کے اقتصادی ادارے کی حمایت کرے گی لیکن پھر بھی اس کے باوجود کمپنی نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
بدھ – 26 ذی قعدہ 1439 ہجری – 08 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14498)