پہلا صفحہ

سعودی عرب کی طرف سے کینڈا کی مداخلت کی از سر نو تردید اور ریاض کو مزید یکجہتی حاصل

تبوک (نیوم): "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز کی صدارت میں کل تبوک کے نیوم علاقہ میں منعقدہ ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب کی کابینہ نے از سر نو کینڈا حکومت کے منفی اور عجیب وغریب اس موقف کا مکمل طور پر بائکاٹ کیا ہے جس […]

سعودی عرب کی طرف سے کینڈا کی مداخلت کی از سر نو تردید اور ریاض کو مزید یکجہتی حاصل

تبوک (نیوم): "الشرق الاوسط”

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز کی صدارت میں کل تبوک کے نیوم علاقہ میں منعقدہ ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب کی کابینہ نے از سر نو کینڈا حکومت کے منفی اور عجیب وغریب اس موقف کا مکمل طور پر بائکاٹ کیا ہے جس کی بنیاد کسی معلومات یا صحیح واقعات پر مبنی نہیں ہے اور ان کا یہ موقف گرفتار شدہ سول سوسائٹی کے سرگرم افراد کے سلسلہ میں ہے۔

کابینہ نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ مذکورہ افراد کی گرفتاری مخصوص ادارہ پبلک پراسیوکیشن کی طرف سے ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے ایسے جرائم کئے ہیں کہ ان کو گرفتار کرنا ضروری تھا اور یہ گرفتاری ان انتظامی کاروائوں کے مطابق ہوئی ہے جن کا حق ہر قانون اور ہر انتظامیہ کو ہے اور تحقیق اور مقدمہ کے دوران ان کو تمام ضمانتیں بھی دی گئی ہیں اور کابینہ نے اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ ان بین الاقوامی عرف، دستاویزات اور بنیادی امور کی پابندی کی جائے جن میں ہر حکومت کے احترام کرنے اور اس کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرنے کی بات کہی گئی ہے کیونکہ اس کے داخلی امور اس کے قانون، انتظامیہ اور عدالتی کاروائیون کے مطابق ہوتے ہیں۔

کل سعودی عرب کے موقف کے ساتھ عرب اسلامی یکجہتی اور تعاون کرنے کے مواقف مسلسل دیکھنے کو ملے ہیں۔(۔۔۔)

بدھ – 26 ذی قعدہ 1439 ہجری – 08 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14498)