ٹرمپ روس اور چین کے خلاف اکسا رہے ہیں
واشنگٹن: ہبہ قدسی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل قومی سلامتی کی ایک نئی حکمت عملی پیش کی ہے، جس میں روس اور چین کی جانب توجہ دلائی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ ان کے ساتھ مسلسل مقابلہ میں ہے اور جیتنے کا […]

واشنگٹن: ہبہ قدسی
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل قومی سلامتی کی ایک نئی حکمت عملی پیش کی ہے، جس میں روس اور چین کی جانب توجہ دلائی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ ان کے ساتھ مسلسل مقابلہ میں ہے اور جیتنے کا عزم رکھتا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے حواریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "آج ہم دنیا کے سامنے اپنی قومی سلامتی کی حکمت عملی پیش کریں گے جس پر ہم نے ایک سال تک عمل کیا، اور ہم مقابلہ بازی کے عرصے سے گزر رہے ہیں، ہمیں دہشت گرد جماعتوں اور مجرمانہ نیٹ ورک اور طاقتوں؛ جیسے روس اور چین، کا سامنا ہے، لیکن ہم اپنے قومی مفاد کی حفاظت کرتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھیں گے”۔ (۔۔۔)