"بین الاقوامی عدالت” کا "یوم الارض” پر تحقیقات کا عندیہ
ہاگ: "الشرق الاوسط” کل ہاگ میں بین الاقوامی عدالت نے فلسطین کے علاقے غزہ میں گذشتہ دو جمعہ کے روز "یوم الارض” اور "واپسی” کے جلوس کے دوران اسرائیل کی جانب سے پرتشدد واقعات؛ جس کے دوران درجنوں افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے، ان کی تحقیق کرنے کا [

ہاگ: "الشرق الاوسط”
کل ہاگ میں بین الاقوامی عدالت نے فلسطین کے علاقے غزہ میں گذشتہ دو جمعہ کے روز "یوم الارض” اور "واپسی” کے جلوس کے دوران اسرائیل کی جانب سے پرتشدد واقعات؛ جس کے دوران درجنوں افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے، ان کی تحقیق کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
کل مقدمہ کی مدعیہ فاٹو پینڈوسا نے فرانسیسی نیوز ایجنسی کو بیان دیتے ہوئے غزہ کی پٹی میں خون ریزی کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انتباہ کیا کہ ظلم کرنے والوں کے خلاف عدالت قانونی کاروائی کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ: "تشدد پسندی کو روکنا چاہئے” اور "جو کوئی بھی پرتشدد کاروائیوں کا حکم دیتا ہے، یا اپیل کرتا ہے، یا اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، یا اس جرم میں کسی بھی انداز سے شریک ہوتا ہے تو بین الاوقوامی عدالت اس کے خلاف کاروائی کرنے کی مجاز ہوگی”۔